ٹک ٹاکر علیزہ سحر شادی کے اگلے دن ہی گرفتار
پاکستان کی معروف ٹک ٹاکر اور یوٹیوب وی لاگر علیزہ سحر اسلحے کی نمائش کرنے پر شادی کے اگلے دن ہی شوہر کے ہمراہ گرفتار ہوگئیں۔
گزشتہ ماہ ٹک ٹاکر علیزہ سحر کی ایک نازیبا ویڈیو لیک ہوئی تھی جس کے بعد اُنہیں شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا، تاہم حال ہی میں علیزہ سحر نے شادی کرلی ہے جس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر زیرِ گردش ہیں۔
واضح رہے کہ علیزہ سحر کا شمار پاکستان کی معروف دیہاتی ٹک ٹاکرز اور وی لاگرز میں ہوتا ہے، وہ اپنی ویڈیوز میں گاوْں کے دیسی ماحول کو دکھاتی ہیں۔
مزید پڑھیں: ویڈیو لیک کے بعد ٹک ٹاکر علیزہ سحر نے شادی کرلی
گزشتہ ماہ ٹک ٹاکر علیزہ سحر کی ایک نازیبا ویڈیو لیک ہوئی تھی جس میں وہ ایک شخص کے ساتھ ویڈیو کال پر بات کررہی تھیں، مذکورہ لیک ویڈیو کال میں علیزہ سحر اُس شخص کی نامناسب فرمائش پوری کرتی نظر آئیں۔
بعدازاں، ویڈیو کال پر موجود شخص نے علیزہ سحر کی ویڈیو لیک کردی جس کے بعد وہ سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ رہیں اور صارفین نے کہا کہ علیزہ سحر نے شہرت حاصل کرنے کے لیے اپنی ویڈیو خود ہی لیک کی ہے۔
سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا سامنا کرنے کے بعد علیزہ سحر کا بیان آیا جس میں اُن کا کہنا تھا کہ اُن کی ویڈیو قطر میں مقیم ایک شخص نے لیک ہے، اُس شخص کا تعلق پنجاب کے شہر اوکاڑہ سے ہے لیکن وہ اس وقت قطر میں مقیم ہے۔
>علیزہ سحر نے دل محمد کمہار نامی شخص سے شادی کی ہے، سوشل میڈیا پر زیرِ گردش خبروں کے مطابق علیزہ سحر نے چند شرائط رکھی ہیں جس کے بعد ہی اُن کی یہ شادی ہوئی ہے۔ٹک ٹاکر کی جانب سے رکھی گئی پہلی شرط یہ تھی کہ طلاق دینے پر شوہر دو کروڑ روپے جرمانہ ادا کرے گا، علیزہ اپنے والدین کے ساتھ رہیں گی اور وی لاگنگ کرتی رہیں گی اور اپنی کمائی صرف والدین کو دیں گی۔
علیزہ سحر کی ویڈیو لیک کروانے والے کے خلاف اُن کے شوہر نے قانونی کارروائی کروانے کا وعدہ بھی کیا ہوا ہے، اسی دوران اب یہ خبر سامنے آئی ہے کہ علیزہ سحر کو اُن کی شادی کے اگلے دن ہی پنجاب پولیس نے گرفتار کرلیا۔
دراصل، علیزہ سحر اور اُن کے شوہر کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں وہ اسلحے کی نمائش کررہے ہیں، یہ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پنجاب پولیس نے کارروائی کی اور ٹک ٹاکر کو شوہر کے ہمراہ گرفتار کرلیا۔
علیزے سحر نے دل محمد کمہار سے شاد رچالی، شرائط میں طلاق دینے پر شوہر دو کروڑ روپے جرمانہ ادا کرے گا، علیزے اپنے والدین کے ساتھ رہے گی، بلوگنگ کرتی رہے گی، کمائی صرف والدین کو دے گی،#Alizasehar #PAKvsENG pic.twitter.com/o2lYclOJYb
— Freedom. (@Freedomw23) November 11, 2023
سوشل میڈیا پر زیرِ گردش خبروں کے مطابق، علیزہ سحر اور اُن کے شوہر نے گرفتاری کے بعد ویڈیو میں نظر آنے والے اسلحے کا لائسنس پولیس کو دِکھایا جس کے بعد اس جوڑے کو رِہا کردیا گیا۔